خونی لانگ مارچ کی اصطلاح قوم کے سامنے آرہی ہے، اسلم غوری


 اسلام آباد(نا مہ نگار)پی ٹی آئی کے مارچ پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ کا برآ مد ہونا ملکی حالات انارکی کی طرف لے جانے کا ثبوت ہے ۔ترجمان جے یو آئی  نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جارہی ہے،خونی لانگ مارچ کی اصطلاح قوم کے سامنے آرہی ہے ۔ایسا کوئی بھی لانگ مارچ غیر قانونی ہوگا ۔اگر خونریزی ہوئی تو پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے ذمہ دار ہونگے ۔اسلم غوری نے کہا کہ نیازی کا لانگ مارچ اس کی سیاسی زندگی کا آخری اور ناکام ایونٹ ثابت ہوگا ۔عوام ایسے شدت پسند اور نااہل عناصر کے خلاف ریاست کے شانہ بشانہ ہیں ۔وقتی گرد وغبار جلد بیٹھ جائے گا ،امن اور شانتی کی سیاست ہی اس ملک کی اخلاقی اقدار ہیں ۔حکومت میں اپنی نااہلی سے ملک کو نقصان پہنچایا اب اپوزیشن میں اپنی ضد سے ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن