کوئٹہ (بیورورپورٹ)ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ارشاد احمد بلوچ نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر نرسنگ کو دوبارہ ڈائریکٹر نرسنگ تعینات کرنا نرسنگ کے شعبے سے زیادتی جس کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سابق ڈائریکٹر نرسنگ کو دوبارہ ڈائریکٹر نرسنگ تعینات کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور نرسنگ کے شعبے کو تباہی سے بچانے کے لئے مذکورہ نرسنگ ڈائریکٹر کو تبدیل کیا جائے ۔
بلوچستان میں نرسوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی
May 26, 2022