گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق صدر محمد رفیق تارڑ مرحوم کے پوتے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن و ترجمان پنجاب حکوت چوہدری عطاء اللہ تارڑ کے بھائی ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے آبائی گاؤں پیر کوٹ نئے تعمیر شدہ ڈیرہ میں رات قریب 3 بجے نامعلوم افراد نے اچانک فائر کھول دیئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔گولیاں ایم پی اے کے رہائشی کمرہ کی دیواروں اور مرکزی دروازہ میں لگیںپولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر جاکر چلی گولیاں کے خول وغیرہ اور دیگر معلومات اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے علاوہ ازیں ابھی تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہو سکا۔دریں اثناء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ، جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر اللہ لوک انصاری ، شاہد بھٹی ،نائب صدر شاہد اقبال انصاری اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ نے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے ڈیرہ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور ان کا خاندان مسلم لیگ ن کا سرمایہ اور شرافت کا پیکر ہیں۔ انتظامیہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔