خواجہ عبدالحمید وولن ملز والے صاحبزادوں سمیت ون یونٹی گروپ میں شامل

May 26, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری رہنما خواجہ عبدالحمیدعائشہ وولن ملز والے اور انکے صاحبزادوں خواجہ عابد ،خواجہ زاہد کی جانب سے ون یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان صدر ون یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ اور صدر چیمبر شعیب بٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار آئندہ مل کر ساتھ چلنے اور گروپ کی مزید مضبوطی کے لئے کام کرنے کا عزم ، صدر ون یونٹی گروپ اخلاق احمدبٹ نے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی خدمت ون یونٹی گروپ کا اولین مقصد ہے چیمبر کی موجودہ قیادت انفرادی اور اجتماعی ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صدق دل سے کام کر رہی ہے اور ون یونٹی گروپ کی حمایت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،خواجہ عبدالحمید نے صدر چیمبر شعیب بٹ اور انکی رجیم کی کارکردگی پرا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ون یونٹی گروپ کاروباری برادری کے مسائل کے حل میں کوشاں ہے اسکی ہر سطح پر بھرپور حمایت کریں گے، اس موقع پرسابق نائب صدر چیمبر عرفان یعقوب چاند بٹ ،نائب صدر ون یونٹی گروپ جمشید ایوب بٹ ، صحافی عمر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں