تتلے عالی(نامہ نگار)جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی بھتیجے اور بھابھی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں گھمن والا میں محمد اسلم راجپوت کے بیٹے محمد مشتاق اور محمدعلی کے مابین جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے گذشتہ دوپہر محمد علی نے اپنے بڑے بھائی پنتالیس سالہ مشتاق اور اسکی اہلیہ چالیس سالہ نیلم بی بی اور بیٹے اٹھارہ سالہ حسنین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تتلے پولیس نے ملزم علی کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔