اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس مددگار نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران مرچنٹ شپILIA-10 کی طرف سے ایمرجنسی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سمندر کا پانی کثیر مقدار میں بھر جانے کی وجہ سے ایک طرف کو جھک گیا تھا اورخراب موسم کی وجہ سے جہاز کے الٹ جانے کا خطرہ تھا۔