افراتفری کی سیاست ملک و قوم کیلئے فائدہ مند نہیں:امان اللہ سوہل

May 26, 2022

جھبراں (نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سر جوڑ کربیٹھے اور معاشی روڈ میپ مرتب کرنے سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنے کاعزم کرے افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے قطعی حق میں نہیں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی بحران اور دیگر مسائل کا شکار ہے اور عوام بھی کئی طرح کی دشواریوں میں مبتلا ہیں جن سے نجات کیلئے سیاسی قیادت کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ 

مزیدخبریں