اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات نے''یوم تکبیر'' کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات کا اعلان کیا تھا۔ اس سال یوم تکبیر "نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے'' کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ ملی نغمے میں یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔