اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں اپریل کے دوران 39 فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس دوران سی اے خسارہ 623 ملین ڈالر تک کم ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارہ میں نمایاں کمی کے اسباب میں درآمدات میں کمی جبکہ اوورسیز پاکستانی ورکرز کے ترسیلات زر میں ہونے والا اضافہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2022 ء کیلئے جاری کھاتوں کا خسارہ 1.015 ارب ڈالر رہا تھا، تاہم اپریل کیلئے حسابات جاریہ کا خسارہ 392 ملین ڈالر یعنی 39 فیصد نمایاں کمی کے نتیجہ میں 623 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔