جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ ایک ہارے ہوئے شخص کی اپنی خفت مٹانے کی آخری کوشش ہے عمران خان کے اس فسادانہ اقدام کا قوم نے حصہ نہ بن کر ان سے اپنی بیزاری کا واضح ثبوت دیا ہے لانگ مارچ سے حکومت خائف نہیں بلکہ عمران خان موجودہ حکومت کے عوام دوست اقدامات سے خائف ہیں جس سے انہیں سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔