مینیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی کا دورہ مری ، ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز کا آغاز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) مری میں عوام کی سہولت کیلئے 2 ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز کا آغاز کر دیا گیا۔ سانحہ مری کے بعد محکمہ سیاحت کی جانب سے مری ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت سیاحوں کو ضروری معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی اسداللہ فیض نے مری کا دورہ کیا اور ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹرز کنٹینرز کی صورت میں 2 مقامات پر سیٹ کیے گئے ہیں۔ مری روڈ پر بانسرہ گلی کے مقام پر ایک کنٹینر جبکہ دوسرا ٹی ڈی سی پی انٹرٹینمنٹ پارک کے باہر رکھا گیا ہے۔ سنٹر کے اندر گائیڈ لوگوں کو معلومات فراہم کرے گا۔ موسم کی صورتحال سے لے کر سڑکوں پر ٹریفک اور لوگوں کے رش کے بارے تفصیلات پتا کی جا سکیں گی۔ سیاحوں کے لیے پکنک اسپاٹس کے بارے بتایا جائے گا جبکہ غیر معمولی صورتحال میں لوگ ان سنٹرز کے ذریعے مدد اور ضروری اعداد وشمار حاصل کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن