شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے سابق صدر راشد منیر نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں فسطائیت حکومت قائم ہے جو عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین رہی ہیں عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں رکاوٹیں ہمارا رستہ نہیں روک سکتی عمران خان کا خواب ایک مضبوط خوددار اور خودمختار پاکستان ہے جس کی خاطر وہ برسر پیکار ہیں اور انکی جدوجہد رنگ لارہی ہے جلد ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا قوم کو ملک دشمن عناصر کی سازش میں مہرے کا کردار ادا کرنے والے موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات ملے گی، پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت و ترقی اورعوامی خوشحالی کی خاطر اپنا بھرپور موثر کردار ادا کیاہے، اپنے ایک بیان میںمحمد راشد منیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں تمام شعبوں میں اصلاحات یقینی بنائیں۔
عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں: راشد منیر
May 26, 2022