لاہور(نامہ نگار) محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران وملازمین کا آئی ٹی الائونس منظور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس رائو سر دار علی خا ن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران و ملازمین کوآئی ٹی الائونس دینے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی۔ جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کا آئی ٹی الائونس منظور
May 26, 2022