پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے: جاوید قصوری

May 26, 2022

لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت مسلط ہے جو عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت اپنے پاوں پر خود ہی کلہاڑی مارنا چاہتی ہے۔ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا ا ٓئینی و قانونی حق ہے ، آنسو گیس کی شیلنگ ، پکڑ دھکڑ اور لوگوں پر تشدد کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس فہم و فراست نام کی کوئی چیز نہیں۔منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت، حکومت کی بیڈ گورننس اور آئی ایم ایف کی غلامی جیسے مسائل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کے 22کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ عوام نے تینوں جماعتوںکو آزما کر دیکھ لیا ہے۔ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے محض زبانی کلامی اقدامات کے سوا کچھ نہیں۔ آج کا دور ظلم و جبر کا دور ہے ، عوام نے اس سے گھبرانا نہیں ،یہ بھی جلد ختم ہو جائے گا۔ عوام درپیش مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو کامیاب کروائیں۔

مزیدخبریں