عوام جان گئے عمران خان فساد کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں:شازیہ فرید

May 26, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ اہل پنجاب نے  عمران خان کا فساد مارچ بری طرح مسترد کردیاگوجرا نوالہ کے غیور عوام نے بھی ان کی نام نہاد مارچ کی کال پر دھیان نہ دے کر ملک اور قوم کے ساتھ بے مثال وابستگی کا ثبوت دیا گوجرانوالہ آج بھی نواز شریف کا قلعہ ہے ملک بھر کے عوام جان گئے کہ عمران خان انتشار اور فساد کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ شعبہ ء خواتین خیبر پختونخواہ کی جنرل سیکرٹری فرح خان  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی عوام کو سہانے خواب اور سبز باغ دکھا کر مایوس کیا آج بھی ان کے پاس کارکردگی کے سوال کا کوئی جواب نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ مبارکباد کے مستحق ہیں شر پسند ٹولے کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی 20 لاکھ افراد کا اکٹھے کرنے کی بڑ ھکیں  لگانے والے بیس ہزار افراد کو بھی جمع نہیں کر سکے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے بلوائیوں کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کے ڈیرے پر حملہ اور فائرنگ بزدلانہ حرکت ہے ۔

مزیدخبریں