دینہ ( نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کو منگلا پل پر روک لیا گیا، فواد چو ہدری میر پو ر سے قافلے کی قیادت کرتے ہو ئے اسلام آباد کی طرف جا رہے تھے ، پو لیس نے مکمل طور پر رکاوٹیں لگا کر منگلا پل کو سیل کر دیا ، عوام اور پو لیس میں جھڑپ کے دوران آنسو گیس کا استعمال ، کارکنوں کا عمران خان کے حق میںنعرے بازی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چو ہدری کو منگلا پل کے مقام پر رو ک لیا گیا ، فواد چو ہدری میر پو ر آزاد کشمیر سے قافلے کی قیادت کرتے ہو ئے دینہ اور جہلم پہنچنا تھا اور راستے میں جلو سوں کے ہمراہ اسلام آباد جا نا تھا کہ منگلا پل کے مقام پر پنجاب پو لیس کی بھاری نفری نے انہیں گھیر لیا اور منگلا پل کے مقام پر کنٹینر اور دیگر رکاوٹیںکھڑی کر کے رو ک لیا اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور پو لیس میں جھڑپ دیکھنے کو آئی جس پر آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کو منگلا پل پر روک لیا گیا
May 26, 2022