یاسین ملک کو سزا  غیر منصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،صدر مملکت


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی یاسین ملک کی سزا کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے الزامات اور سیاسی عزائم پر مبنی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو سزا  غیر منصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افسوس کہ بھارتی عدلیہ نے ہمیشہ انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے مفادات کا تحفظ کیابھارتی عدالتیں بھارتی سیاسی قیادت کی ایما پر مسلمانوں کو اِنصاف دینے سے انکاری ہیںبھارتی عدالت کے فیصلے نے اقلیتوں کے حوالے سے بھارتی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ فیصلے سے پاکستانی قوم اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو شدید صدمہ پہنچاہے یاسین ملک کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیںکشمیری مسلمانوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط ہے بھارت کے جابرانہ اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھارت کی جابرانہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیںعالمی برادری یاسین ملک کی فوری رہائی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے

ای پیپر دی نیشن