قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ ارکان کے درمیان موضوع بحث بنا رہا، ارکان ایک دوسرے سے اس حوالے سے استفسار کرتے رہے۔ ارکان نے ملک میں پانی کی کمی کا مسئلہ بھی اٹھایا، وزیر آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہا کہ افسوسناک صورتحال ہے۔ 1910ء کے بعد اس طرح کی خشک سالی اور قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔ پانی کی کمی اگر برقرار رہی تو صورتحال تباہ کن ہو جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بولے! سیاسی لڑائی جھگڑوں سے ہٹ کر ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ پانی کے وسائل پر آبادی میں اضافے کی وجہ سے شدید دبائو ہے۔ اگر ہم نے فوری منصوبہ بندی نہ کی تو ہمارے لئے مسائل سنگین ہو جائیں گے۔
پارلیمنٹ ڈائری
آزادی مارچ ارکان کے درمیان زیربحث رہا
May 26, 2022