لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے قائد میاں محمد جمیل نے کہا ہے کہ یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کا ہیرو ہے ،جرأت و بہادری کی ایسی تاریخ رقم کردی کہ منصف اور زنداں بھی شرما کررہ گئے، یاسین ملک کیخلاف عدالتی فیصلہ کشمیریوں کی آزادی کا پروانہ ثابت ہوگا۔ ایک بیان میںمیاں محمد جمیل نے کہاکہ کشمیری مجاہدین نے تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سینچا۔ انہوں نے کہ کہاکہ برصغیر کی تاریخ گواہ ہے کہ تحریک آزادی کیلئے جیلیں کاٹنے اورقیدبھگتنے والے آزادی ہند اور قیام پاکستان کے پروانے لے کر ہی نکلے تھے۔میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ یاسین ملک جیسے حریت پسندوں اور آزادی کے متوالوں کو قید میں رکھ کر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اورآزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،اقوام متحدہ بھی آنکھیں کھولے۔اوآئی سی بھی یاسین ملک کی عمر قید کے خلاف آواز اٹھائے۔
یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کا ہیرو،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے: میاں جمیل
May 26, 2022