راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پناہ کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے کہاکہ پناہ ایک ایسوسی ایشن ہی نہیں،بلکہ ایک مثبت تحریک کانام ہے،38سال قبل عوام کوصحت سے متعلق آگہی دینے کے جس سلسلہ کاآغازکیاگیاتھا،وہ آج بھی اپنی کامیابی کے سفرپررواں دواں ہے،پناہ کامقصد ہی اپنے ملک کی عوام کوبیماریوں سے بچانا،سادہ زندگی بسرکرنے کی تلقین کرنااوروطن عزیز کوخوشحال بناناہے،انھوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی 38ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی،پیٹرن پناہ جنرل (ر) اشرف خان،جنرل(ر) کمال اکبر،میجرجنرل آصف علی خان،سابق وفاقی محتسب فیاض احمد رانجھا،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان،سکارڈن لیڈر غلام عباس،مرتضٰی برہانی،ڈاکٹرمسعود راجہ،چیئرپرسن این ڈی اواورجنرل سیکریٹری وویمن ونگ پناہ تحسین فواد،شکیلہ صابر،رخسانہ نازی،تنویرنصرت،پروفیسرراشدسدھو،سینیئر صحافی نذیر تبسم،تنویرسالک،ادکار خواجہ مسعودسمیت پناہ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن اورآفتاب اقبال نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے،پناہ کے ممبران نے کہاکہ ہم پہلے سے زیادہ لگن اورمحنت سے عوامی خدمات سرانجام دینگے،عوام کوبیماریوں سے لڑنے کے لئے شعور اجاگرکرنے کی جدوجہد جاری رہے گی،تقریب کے اختتام پرپناہ کی کامیابی کے لئے دعاکی گئی اورکیک کاٹاگیا۔