اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجزایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمرقید سنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ہتھکنڈے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، آزادی کی جوشمع کشمیری مسلمانوں نے اپنے خون سے روشن کی ہے اسے بجھانا غاصب بھارتی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، حریت رہنما کو سزا پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی ممالک، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور تمام انسانیت کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی جبکہ پاکستان کے نصاب تعلیم میں آزادی کے متوالوں اور کشمیری حریت پسندوں کے مضامین شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے معروف حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کیا،انہوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے رکن ممالک اس واقعہ کے خلاف آواز اٹھائیں اور بھارت کے خلاف سخت پابندیاں لگاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
یاسین ملک کی سزاپر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، ملک ابرار
May 26, 2022