راولپنڈی(جنرل رپورٹر) لانگ مارچ کے سلسلے میں راولپنڈی شہر اور چھائونی کی سڑکوں پر بڑے بڑے کنٹینر کھڑے کئے گئے جہاں سے گاڑیاں تو گزر نہیں سکتی تھیں لیکن پیدل افراد آسانی سے گزرتے رہے جبکہ کنٹینر کے نیچے اور اطراف سے شہری مشکل سے موٹر سائیکل گزا رتے رہے جن شہریوں کو سڑکوں بند ہونے سے گلی محلے میں راستوں کا علم تھا انہوں نے یہ راستہ استعمال کیا جن کو گلی محلے والے راستے کے متعلق علم نہ تھا وہ مشکلات کا شکار رہے ، پرائیویٹ طور پر چلنے والے اور نجی کمپنیوں کے موٹر سائیکل والے روکاوٹیں کے قریب کھڑے ہو کر شہریوں کو سوار کرکے ان کی متعلقہ جگہ پہنچاتے رہے اور من پسند کرایہ وصول کیا ۔
راولپنڈی شہر،چھائونی کی سڑکوں پر کنٹینر ،پیدل افراد آسانی سے گزرتے رہے
May 26, 2022