14ماہ سے پاکستان پولیو فری ملک جا رہا تھا،سیف اللہ اعجاز  

May 26, 2022


ملہال مغلاں( نامہ نگار)14ماہ سے پاکستان پولیو فری ملک جا رہا تھا کہ اب پولیو کے تین مریض سامنے آنے سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے لہٰذا روٹری کلب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت پاکستان کیساتھ مل کر پاکستان کو پولیو فری بنا نے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے روٹری انٹر نیشنل کلب اپنا بھرپور حصہ ڈالے گا۔ یہ اعلامیہ اسلام آباد میں روٹری کلب آف راولپنڈی اور روٹری کلب آف اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹریننگ اسمبلی ورکشاپ میں جاری کیاگیا۔ جس کی صدارت ٹرسٹی عزیز میمن نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ اسمبلی سے گورنر بیرسٹر عدنان صبور اور ڈسٹرکٹ گورنر سیف اللہ اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب دنیا بھر میں رنگ ، نسل ، زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کا اپنا مشن جاری رکھے گا اور کیونکہ پوری دنیا اس وقت ایک گلوبل ویلج کی شکل اختیا ر کرچکی ہے لہٰذا انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے12لاکھ روٹیرین کو ایک کلک پر ایک دوسرے کیساتھ مربوط کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریننگ  اسمبلی میں ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے 200کے قریب مندوبین نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں