ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل ، 95فیصد علامات سامنے نہیں آتیں، راجہ مہدی  


ملہال مغلاں( نامہ نگار) معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے اور یہ ایک ایسا مرض ہے کہ اس میں 95فیصد اس کی کوئی علامات سامنے نہیں آتیں لہٰذا اس مرض سے بچنے کا سیدھا ساداطریقہ یہ ہے کہ آدمی روزانہ چالیس منٹ کی واک کرے  ، غذا کو متوازن کھائے اور چکنائی والی چیزوں جس میں بڑے گوشت سے اجتناب کرے اور ہر مہینے اپنا ٹیسٹ کروائے جبکہ دل کی بیماریوں کے حوالے سے بھی یہ نسخہ ہے، احتیاطی تدابیر نہ ہونے سے ان دونوں بیماریوں سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ وہ لائیو فرام چکوال پریس کلب اسٹوڈیو میں ہائیپر ٹینشن ڈے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود، پروگرام کے  میزبان ذوالفقار میر اور سینئر صحافی راجہ افتخار احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خواجہ بابرسلیم محمود نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں اس وقت دل کے امراض کے حوالے سے چار ڈاکٹر تعینات ہیں مگر صورتحال یہ ہے کہ نہ ہی ای سی جی کی مشین فنکشنل ہے بلکہ ایکو ٹیسٹ بھی محدود پیمانے پر ہے اور ابھی تک مریض کو پنڈی لے جائو اور دل کے مرض کا شخص کبھی بھی پنڈی نہیں پہنچ پاتا۔ 

ای پیپر دی نیشن