کثیرالمقاصد گراؤنڈز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، رحمت اللہ شیخ 


کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانا ہمارا مشترکہ فرض ہے اسی لئے نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ذرائع فراہم کر رہے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس،ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، اقبال ملاح کے ہمراہ صالح محمد فٹبال گراؤنڈ یوسی 27 میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ضلع شرقی میں ایک اور میدان بہتری کی جانب گامزن ہے، میدانوں کو آباد رکھ کر بچوں اور نوجوانوں کو دیگر سرگرمیوں کے بجائے میدانوں کا رخ کرنے پر مجبور کردیں گے،کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کے میدانوں کے ساتھ مختلف گیمز کے میدانوں کی صورتحال کو بھی درست بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہماری نسل انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر وقت مصروف رہنے کے بجائے مطالعاتی ذوق کی تسکین لائبریریوں اور جسمانی صحت میدانوں سے حاصل کریں، انٹرنیٹ کی دنیا وسیع ضرور ہے لیکن جسمانی صحت کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی کسی نہ کسی سرگرمی میں حصہ لیا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گراؤنڈ کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کے حوالے کریں.

ای پیپر دی نیشن