سرچ کمیٹی کی میرٹ لسٹ میں ڈاکٹر اطہر عطاء کادوسرا نمبر 

May 26, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ اردو کے وائس چانسلر کیلئے قائم تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد قریشی کو میرٹ لسٹ میں پہلے اور ڈاکٹر اطہر عطا کو میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر رکھا تھا۔ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر شاہد قریشی کیخلاف عدالت میں کیس ہونے کے بعد انہوں نے جامعہ میں وائس چانسلر تعینات ہونے سے معذرت کرلی تھی کے بعد قرعہ فال پروفیسر ڈاکٹراطہر عطاء کے نام نکلا تاہم انہوں نے  تعیناتی سے قبل وزارت تعلیم کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے جن کے تسلیم ہونے کے بعد انہوں نے مئی کے آخری ہفتے میں جوائننگ دینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ جامعہ اردو کے ڈین سائنس ڈاکٹر زاہدنے سرچ کمیٹی اور اس کے فیصلے کو  عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر شاہد قریشی اور تیسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار ڈاکٹر ظفر اللہ قریشی کے تحقیقی پرچوں کی تعداد 15سے کم تھی جو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اور وائس چانسلر کی اہلیت کیلئے لازمی قرار دے رکھے ہیں۔ جس کے باوجود سرچ کمیٹی نے انہیں میرٹ پر رکھا تھا۔

مزیدخبریں