میٹرک کے امتحانات، 24امیدوار  نقل میں ملوث پائے گئے


کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوران بدھ کے روز صبح کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) اور شام کی شفٹ میں جنرل سائنس (پرچہ اول) کا پرچہ لیا گیا۔اس موقع پر بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری و ناظم امتحانات اور دیگر افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے اس دوران ویجیلینس ٹیموں اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے کئی امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 24 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ کرائی۔ تفصیلات کے مطابق سپر ویجیلنس ٹیم نے علیمیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد سے 6امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد کئے،پی ایف سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹا ن سے ویجیلنس ٹیم نے 1امیدوار، الرحمان سیکنڈری اسکول اورنگی ٹان سے ویجیلنس ٹیم نے 2امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے ویجیلنس ٹیم نے 7امیدوار، مفاد نسواں سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی سے ویجیلنس ٹیم نے 1امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی سے ویجیلنس ٹیم نے 2افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا، رخشندہ پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے ویجیلنس ٹیم نے 2امیدواراور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری نیا آباد میں 3طالبات نقل میں ملوث پائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...