کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں نام نہاد سزا دینے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔نسرین جلیل نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتابھارت کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کو تسلیم کرے کشمیر پر بھارت کا ناپاک قبضہ کسی صورت آزادی کی شمع نہیں بجھا سکتااس نام نہاد سزا سے بین الاقوامی معاہدوں اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔نسرین جلیل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
ایم کیو ایم پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے‘نسرین جلیل
May 26, 2022