ملتان (خصوصی رپورٹر) سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام زچہ بچہ کی صحت، حمل اور زچگی کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کی روک تھام اور علاج معالجے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے جبکہ پروگرام کوآرڈینیٹر سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پریکٹیکل کیئر مینجمنٹ پر لیکچر دیا پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی، ڈاکٹر صائمہ اشرف، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹرز رابعہ رحمن، ڈاکٹر شازیہ شفیق، ڈاکٹر عائشہ ازیمہ ترین، ڈاکٹر مہرین بدر، ڈاکٹر سعدیہ بشیر، ڈاکٹر نسیم اختر اور ڈاکٹر عظمیٰ شاہین نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچر اور عملی تربیت دی۔
نشتر میں زچہ بچہ کی صحت ‘ حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں کی روک تھام بارے تربیتی سیشن
May 26, 2022