ملتان(نیوز رپورٹر ) کینٹ بورڈنے پراپرٹی ٹیکس، واٹر/سیوریج ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت حکمت عملی تیارکرلی ہے عرصہ دراز سے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں اس سلسلہ میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیںسخت ریکوری مہم شروع کی گئی ہے۔