مخدوم رشید (نامہ نگار ) سرائیکی صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے ہمیں متحد ہو کر تحریک چلانا ہو گی قریشی گیلانی خاندان نے ہمیشہ اپنا مفاد سوچا کبھی بھی خلوص نیت سے صوبہ سرائیکستان کے لئے آواز بلند نہیں کی یہ الفاظ سرائیکی راہنما اور سابق امیدوار ایم این اے اللہ نواز وینس نے ایک تقریب میں کہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم پھر بھی انہیں ووٹ دیکر کامیاب کراتے ہیں ماضی اور حل میں بھی سرائیکیوں کے حقوق سلب کیے جاتے ہیں،جب تک ہم خود کوشش نہیں کریں ہمارے حقوق کو غصب کیا جاتا رہے گا اور ہمارے بچے احساس محرومی کا شکار ہوتے رہینگے ۔