گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق صدر محمد رفیق تارڑ مرحوم کے پوتے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن و ترجمان پنجاب حکوت چوہدری عطاء اللہ تارڑ کے بھائی ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے آبائی گاؤں پیر کوٹ نئے تعمیر شدہ ڈیرہ میں رات قریب 3 بجے نامعلوم افراد نے اچانک فائر کھول دیئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔گولیاں ایم پی اے کے رہائشی کمرہ کی دیواروں اور مرکزی دروازہ میں لگیںپولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر جاکر چلی گولیاں کے خول وغیرہ اور دیگر معلومات اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے علاوہ ازیں ابھی تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہو سکا۔
ایم پی اے بلال فاروق تارڑ ڈیرہ پررات گئے فائرنگ،ملزم فرار
May 26, 2022