سوات، لائیکوٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق

May 26, 2022


سوات (نامہ نگار)سوات کی تحصیل کالام کے علاقہ لائیکوٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کالام روڈ پر سڑک کنارے حفاظتی پشتہ کے تعمیر کے دوران مٹی کا بڑا تودا اچانک آگرا ، تعمیراتی کام میںمصروف محنت کش نظیب اللہ ولد توکل ساکن میاندم ملبے تلے دب گیا جسے نکالنے کیلئے فوری طورپر کوشش شروع کردی گئی  ہے۔
اور کئی گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد محنت کش کی لاش ملبے سے نکال لی گئی جسے پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کیلئے مدین ہسپتال منتقل اور بعد ازاں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں