لاہور(سپورٹس ڈیسک )یورپا فٹبال کانفرنس لیگ کے فائنل میچ میں شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے 19پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے 80اطالوی شائقین کو ملک بدر کردیا ۔ 48اطالوی اور 12ڈچ شائقین کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا ۔ دس زخمیوں کو ہسپتال داخل کیا گیا ہے ۔