مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس لائن مظفرباد کا وزٹ کر کے یادگار شہدا پر پھولوں کی مالا چڑھائی اور پولیس شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعا کرنے کے علاوہ پولیس ٹریننگ سکول میں پودا لگایا۔ بعد ازاں پولیس لائن کے میں آفیسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہویے آزادکشمیر پولیس کو ریجن کی بہترین فورس بنانے کے سلسلہ میں اپنی ترجیحات سے گاہ کیا۔ اور خطاب کے بعد پولیس آفیسران اور جوانوں کی جانب سے نئی تعیناتی پر ویلکم کرنے پر پوری فورس کا شکریہ ادا کیا۔