پشاور(بیورورپورٹ) ملک میںپیدا ہونے والی سیاسی افرا تفری کے باعث گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید 10سے 25روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے ، ذخیر ہ اندوز مافیا نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پرفروخت کرنا شروع کیا ہے ۔ مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی 10 روپے سے لیکر 36 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔ درجہ اول 510 روپے کلو میں ملنے والا برانڈڈ گھی 36 روپے مہنگا کرکے 546 روپے کلو کردیا گیا۔ اسی طرح 495 روپے والا درجہ اول گھی 10 روپے کلو مہنگا کرکے 505 روپے کلو کردیا گیا ہے۔ اسی طرح درجہ دوم گھی و کوکنگ آئل 10 روپے تک مہنگا ہوا۔ درجہ دوم گھی و خوردنی تیل 485 روپے سے مہنگا کرکے495 روپے کر دیا گیا۔ شہریوں کے مطابق گھی، تیل غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ اتنی تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں رمضان المبارک سے اضافہ ہونے شروع ہوا ہ۔
پشاور: درجہ اول گھی،کوکنگ آئل 10 سے 36 روپے فی کلو مہنگا
May 26, 2022