مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم آزادکشمیر وسابق صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کشمیر کے لئے وقف کردی ہے۔ جب تک سانس ہے آزادکشمیر کو بااختیار بنانے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی کی بات کرتارہوں گا۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بوگس اور جعلی مقدمات میں سزا،ہندوستان جبر کے ذریعے کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالتوں میں لے کر جانے کے لئے آزادکشمیر کے وکلا اور عالمی ماہرین قانون سے مشاورت کریں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتیں ایک دوسرے کی پیروی کررہی ہیں ایک جانب ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہندوں کی آبادکاری کر کے کشمیری کمیونٹی کو اقلیت میں بدلنے کے لئے کوشاں ہے اور دوسری جانب گلگت بلتستان کو حکومت پاکستان صوبہ بنانے کی سعی کررہی ہے اور گلگت بلتستان سے سٹیٹ سبجیکٹ کوختم کیاجارہا ہے۔ریاستی باشندہ قانون کی عدم موجودگی میں گلگت بلتستان میں بھی غیر ریاستی باشندوں کی آباد کاری کا راستہ ہموار کیاجارہا ہے۔وکلا برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم آزادکشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے سینٹرل بارل ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تیرھویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر حکومت کو مالیاتی اختیارات حاصل ہوئے اقوا م متحدہ میں بھی آزاد حکومت کو مالیاتی اختیارات حاصل ہونے کی تعریف کی گئی ہے۔تیرہویں ترمیم کا ہرصورت دفاع کریں گے ۔
وکلا برادری اور آزادکشمیر کے باشعور لوگ ترہویں ترمیم کے مسودے کامطالعہ کریں انہیں خود علم ہوجائے گا کہ آزادکشمیر حکومت کو مالیاتی اختیارات ملنے سے کتنا فائدہ ہوا ہے۔ سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد آمد پر صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن فضل محمود بیگ، سیکرٹری جنرل عبدالنعیم چوہدری نے وکلا کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب سے صدر سینٹرل بار فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عبدالنعیم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔صدر سنٹرل بار ایسوی ایشن فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بار آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کو مالیاتی اختیارات دلانے کے لئے جو اقدامات کیے وہ لائق تحسین ہیں۔تیرہویں ترمیمی کو رول بیک کرنے کے خلاف اور مالیاتی اختیارات کے دفاع کے لیئے وکلا برادری آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ہمارے سیاسی نظریات مختلف ہیں مگر آپ نے جو کام کیے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے
ہیں۔جہاں بھی غیرت وحمیت کی بات آئے گی ہم صف اول میں کھڑے نظر آئیں گے۔ سنٹرل بار کے دروازے فاروق حیدر کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن نے ا ٓزادی پسند رہنما یاسین ملک کی بلاشرط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
زندگی کشمیر کے لئے وقف کردی ،جب تک سانس ہے آزادکشمیر کو بااختیار بنانے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی کی بات کرتارہوں گا
May 26, 2022