شہباز شریف آج مظفرآباد تا مانسہرہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ندیم زرگر 


مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی  )وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف 45ارب روپے کی لاگت سے مظفرآباد تا مانسہرہ،میرپور دو دریا، ڈبل روڈ کا سنگ بنیاد 26مئی  شام چار بجے کو رکھیں گے۔ افتتاحی تقریب اٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرمیں منعقد ہوگی۔جس میں ہزارہ ڈویژن اور مظفرآباد کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔اس بات کااعلان سابق مشیرتعلیم آزاد حکومت ندیم زرگر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کو ختم کردیاتھا میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر منصوبے کیلیے 45ارب روپے کی بڑی رقم منصوبے کے لئے جاری کی۔
کشمیری قوم میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف کے احسانوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گیاور اس کا  بدلہ آمدہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے عوام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس منصو بے سے لوگوں کے اندر خوشحال آئے گی اور کے پی کے اور آزادکشمیر کے عوام اس منصوبے سے مستفید ہوگی اور میرپور کے اندر صنعتی زون بنے گا جس سے آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کو  روزگار کے بڑے مواقع ملیں گے اور ریاست کے ا ندر خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے اندر انتشار پھیلا کر افراتفری اور ملک پاکستان کو نقصان پہنچا کر بیرون دنیا کی پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ایک مہرہ ہیں۔عمران نیازی پاکستان  دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔وہ ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے وزیراعظم بنے اب جب وہ اقتدار سے باہر ہوچکے ہیں نوجوانوں کو گمراہ کر کے پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں اور ہماری فوج کے خلاف پروپیگنڈے  اور گندی زبان استعمال کررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن