ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) فریدیہ پارک کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے ایک رکن مبینہ دہشتگرد کو دوران سرچ آپریشن گرفتارکیا ہے جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، ممنوعہ میٹریل، یو ایس بی اور کتابچے وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ گرفتار ہونے والے کا نام اور نگزیب ہے اور اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقے سے ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگرد شہریوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔ پولیس تھانہ سی ٹی ڈی نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔