تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں  جاری منصوبوں کو 20جون تک  مکمل کیا جائے : سیکرٹری ہاؤسنگ  

ملتان(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈی جی خان اور تونسہ میں جاری منصوبوں کو 20 جون تک بروقت مکمل کیا جائے کام میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار اْنھوں نے ڈی جی خان ڈویثرن میں جاری منصوبوں پر بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر پی ایچ ای،پی ایچ اے کے ایس ڈی اے کے متعلقہ آفیسران اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن