بھریاسٹی کے نواح  میں ہفتہ کے دوران تین معصوم بچے  جاں بحق ، دیہاتیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت میڈیکل کیمپ 


پڈعیدن (نامہ نگار) نواحی علاقہ بھریاسٹی کے مختلف گاؤں دین محمد کرل، گاؤں منگو، گاؤں شریف ہکڑو ، گاؤں عرس سولنگی، گاؤں یعقوب ہکڑو، گاؤں عثمان سولنگی، سمیت دیگر میں گیسٹرو وبائی صورت اختیار کر گئی ہے ایک ہفتہ کے دوران تین معصوم بچے تین سالہ حسین نائچ، 18سالہ  نوجوان لڑکی ضمیراں ہکڑو، دو سالہ مظہر کرل شامل جاںبحق ہوگئی ہے جبکہ امام زادی،لچھی ،احسان ،معشوق،راشد، سمیت  دس سے زائد بچے مرد اور خواتین اس موضی مرض میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں موجود ہیں متاثرین کے ورثہ غلام محمد ہکڑو،محمد حسن ہکڑو،مقبول کرل، سمیت دیگر نے کہاکہ ایک ہفتہ سے ہمارے بچے گیسٹرو کے موذی  مرض میں مبتلا ہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کا اعلاج کرا رہے ہیں آس پاس کے درجنوں گاؤں میں گیسٹرو وبائی صورت اختیار کرگئی ہے شوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ڈاکٹر اشرف لاکھو،ڈاکٹر زوالفقار سولنگی، سمیت دیگر نے پہنچ کر بچوں کا معائنہ کیا ہے اور متاثرہ بچوں بڑوں کو ادویات دیں ہیں ڈاکٹروں کے مطابق علاقہ میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہوا ہے متاثرہ گاؤں میں میڈیکل کیمپ لگا یا گیا ہے ہر ممکن   علاج کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن