بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس نہ لیا تو ملک میں پانی کی قلت ہوجائیگی،مطلوب احمد


خانیوال( خبر نگار)معروف سماجی رہنما مطلوب احمد خان نے کہا کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اگلے چند سالوں میں پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف علاقے چولستان کی صورت اختیار کر جائینگے بھارت کی جانب سے مختلف دریاؤں پر قائم ہونیوالے ڈیمز کو رکوانے کیلئے حکومت کو فی الفور ہر سطح پر آواز بلند کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی آبی جارحیت کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک میں پانی کی قلت اور بحران خوفناک صورتحال اختیار کر جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن