خانیوال( خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد عامر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری الطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے غیر قانونی و غیر آئینی طور پر ممبران بار ایسوسی ایشن کے گھروں پر ریڈ کر کے چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور وکلاء کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اس کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے تمام انتظامی اداروں سے کہا کہ اگر کسی بھی ممبر اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتہائی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگئی انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیانی تصادم سے گریز کیا جانا چاہیے۔