آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ اخراجات آئیں گے، الیکشن کمیشن

سیکیورٹی پر 15 ارب ،الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2023 کے عام انتخابات میں ممکنہ طور پرآنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے اخراجات کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا۔الیکشن کمیشن کے تخمینہ کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔دستاویز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی اشاعت کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن