پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حریت رہنما یسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کو خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مزید کہا کہ بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنما یسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں خود جاؤں گا۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرا اور پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کی آزادی کا وعدہ بھٹو اور بی بی نے کیا تھا اسکی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔