کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاوگھیراو کے خلاف پی ٹی ائی کراچی قیادت کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے مقامات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7اے ٹی اے شامل کی گئیں۔دھرنے کی آڑ میں شہر قائد میں ہنگامی آرائی جلاؤ گھیراؤ پولیس موبائل کو آگ لگانے پر پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات درج ۔مقدمات سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں درج کیے گئے۔مقدمات دفعہ144کےخلاف کی ورزی اور ہنگامی ارائی وجلاوگھیراوپردرج کیے گیے۔مقدمات میں کارسرکارمداخلت،املاک کونقصان پہنچانے،جان سےمارنےکی دھمکیاں دینےکی دفعہ بھی شامل کی گئیں۔تینوں مقامات میں علی زیدی،خرم شیر زمان ،بلال غفار،ارسلان تاج،علی عزیزجی جی اوردیگر کو نامزد کیا گیا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف فیروز آباد پولیس نے بھی انسداد ہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں پی ٹی آئی کے چار رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، علی عزیز جی جی اور جمال صدیقی نامزد کیا گیا ہے،گزشتہ روز پیش انے والی صورتحال پر پی ٹی ائی کے خلاف اب تک درج ہونے والے مقدمات کی تعداد تین ہوگئی
ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کراچی قیادت کیخلاف مقدمات درج
May 26, 2022 | 22:01