پشاور(بیورورپورٹ)بم ڈسپوزل یونٹ اور پشاور پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ناصر باغ روڈ پر نصب 10کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ ناصر باغ کی حدود ریگی ماڈل ٹاون کے مین گیٹ پر مشکوک ڈبے کی اطلاع پر فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کرکے بی ڈی یو ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مشکوک ڈبے میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے واٹر چارج کے ذریعے اسے ناکارہ بنادیا۔ بی ڈی یو حکام کے مطابق آئی ای ڈی بم میں 9سے 10 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کے دوران ناکارہ بناکر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
تباہیمنصوبہ