9 مئی واقعات ‘ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی  تشکیل پر پنجاب حکومت سے جواب طلب 


لاہور ( این این آئی+خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔نگراں حکومت پنجاب نے 9مئی کو جناح ہاﺅس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نگران وزیر اعلی، سیکرٹری ہوم، چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔جے آئی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9مقدمات پر بھی جی آئی ٹی تشکیل دی تھی 
جے آئی ٹی تشکیل 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...