اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن عظمی اور بہنوئی احد نے لیہ میں 5 ہزار 216 کنال اراضی 13 کروڑ روپے میں خریدی جبکہ اس کی مالیت 60 ارب روپے بنتی ہے، عمران خان 190 ملین پاﺅنڈ کرپشن کیس میں بھی بدعنوانی میں ملوث ہے، انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا، کور کمانڈر ہاﺅس پر حملہ کے وقت عمران خان کی تینوں بہنیں بھی وہاں موجود تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ یوم تکریم شہدا کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاک فوج کے جوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دنیا میں آج پاکستان کی عزت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو کرپشن پر کلین چٹ دی گئی، اب عمران خان کی دوسری ہمشیرہ عظمی خان کی لوٹ مار کا معاملہ سامنے آیا ہے، انہوں نے 5 ہزار 216 کنال اراضی کے جعلی کاغذات بنائے، غریب ہاری سے زمین چھینی گئی۔
عطا تارڑ