اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے خاتون جج دہمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے استثنی درخواست منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کےدوران عمران خان کے وکلائ علی بخاری اور گوہرعلی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی حاضری سے استثنی درخواست دائر کی، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ کچہری میں سیکیورٹی کے شدید خطرات ہیں،چند دن قبل کچہری میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا،عمران خان دیگر عدالتوں میں گزشتہ دنوں پیش ہوئے ہیں،عمران خان تقریبآ تمام ہی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور عدالتوں میں پیشیوں سے گھبرا نہیں رہے، چاہتے ہیں عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی کے انتظامات اطمینان بخش ہوں،عمران خان کو جان کے شدید خطرات لاحق ہیں،
وارنٹ برقرار
خاتون جج دھمکی کیس میں عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار‘ استثنی درخواست منظور
May 26, 2023